
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش جناب محمد قیس خان (PSP) کی زیرِ سرپرستی تفتیشی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
1۔ تھانہ عوامی کالونی کے تفتیشی ونگ کی کارروائی
تھانہ لانڈھی میں گمشدگی (Missing Person) کا مقدمہ الزام نمبر 520/26، بجرم دفعہ 365/34 درج کیا گیا تھا۔ تھانہ عوامی کالونی کے تفتیشی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ ہونے والے دونوں افراد کو کامیابی سے تلاش کر لیا، جن کی شناخت درج ذیل ہے:
1۔ محمد اقبال ولد محمد رفیق
2۔ زبیر ولد ظہور احمد
2۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی کارروائی
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لڑائی جھگڑے کے مقدمہ الزام نمبر 1307/26، بجرم دفعات 147/149/504/506/337-A(1) میں نامزد ملزم احمد فاروق ولد عمر فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔