تھانہ سرجانی پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار، ساتھی فرار

کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ضلع ویسٹ، تھانہ سرجانی کی حدود میں جھونپڑا ہوٹل، نادرن بائی پاس کے قریب پولیس اور شاہین فورس کے مسلح ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عمران عرف کامران ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *