انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں، مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار، شناخت پریڈ کامیاب

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں تفتیشی ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران مطلوب و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ دو ملزمان کی شناخت پریڈ بھی کامیابی سے مکمل ہوگئی۔
1۔ تھانہ ملیر سٹی: مقدمہ الزام نمبر 782/26، بجرم دفعہ 365-B/34 ت پ میں مطلوب ملزم عدیل احمد ولد عبد اللطیف گرفتار۔
2۔ تھانہ قائد آباد: مقدمہ الزام نمبر 888/26، بجرم دفعات 376/377 ت پ میں مطلوب ملزم نیاز محمد ولد جنگریز خان گرفتار۔
3۔ تھانہ ملیر کینٹ: مقدمہ الزام نمبر 379/26، بجرم دفعات 380/109/462/34 ت پ میں پانچ ملزمان عامر، سارنگ، کاشف، شناور اور مسمات سنبل گرفتار۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ مال بھی برآمد کرلیا گیا۔
4۔ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ الزام نمبر 1521/26، بجرم دفعات 147/149/504/506/337-A(i) ت پ میں مفرور ملزم نور آفتاب ولد محبت خان گرفتار ۔
5۔ تھانہ ملیر کینٹ: مقدمہ الزام نمبر 495/26، بجرم دفعات 379/34 ت پ میں گرفتار ملزمان عبدالکریم ولد غلام شبیر اور ساجن ولد مراد کی الگ الگ شناخت پریڈ کروائی گئی۔ مدعی مقدمہ نے دونوں ملزمان کو ملیر کورٹ میں شناخت کرلیا۔
گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *