
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سلیم ولد ذکریا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے 1,100 گرام ویڈ (Weed) برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 527/2026، دفعہ 9(i)(2)(b) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت تھانہ ڈیفنس میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔