
کراچی( رپورٹ محمد حسین سومرو ) شاہراہ نور جہاں پولیس کا مین روڈ کٹی پہاڑی، بلاکQ میں سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت نعمان ولد عمران (عمر تقریباً 27 سے 28 سال) کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے .30 بور پستول، لوڈ میگزین، 5 زندہ گولیاں اور تھانہ شاہراہ نور جہاں سے چھینی گئی 125 سی سی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔