غیر قانونی چارجزڈ پارکنگ فیس کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد کا ضلعی پولیس کو ھمراہ ڈسٹرکٹ ومیونسیپل انتظامیہ کے فوری کاروائی کی ہدایت
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے معزز ایڈیشنل سیشن جج صاحب حیدرآباد کے غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے آرڈر پر ضلع حیدرآباد کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف بھرپور اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ کارروائی معزز عدالت کے احکامات کے عین مطابق ہے تاکہ شہریوں کو غیر قانونی پارکنگ فیس کے بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔
ضلعی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف فوری اقدامات کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔
عوام الناس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ پولیس یا ضلعی ومیونسیپل انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں.
