متحدہ علماء محاذ پاکستان کا کراچی کے مرکزیسیکریٹریٹ میں مولانا امین انصاری کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد

متحدہ علماء محاذ پاکستان کا کراچی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مولانا امین انصاری کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد

(رپورٹ سٹی ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)

کراچی میں متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں سوگوار ایران پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں کئے جانے والے اشتعال انگیز حملوں کے خلاف منعقدہ احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے سوگوار ایران پر حملے کر کے صیہونیت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ علماء نے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، علماء نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کہا ہے کہ ایران اس وقت اپنے سپریم لیڈر کی وفات پر گہرے صدمے اور سوگ میں ڈوبا ہوا ہے، ایسے نازک وقت میں امریکی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت فعل ہے۔ اصل میں یہ امریکہ ایران کی نہیں بلکہ اسلام اور صیہونیت کی جنگ ہے، یہودیوں کی اسلام کے خلاف 1400 سو سال سے جاری جنگ کو ایران انجام تک پہنچائے گا، مسلم حکمران اپنے اختلافات پسِ پشت ڈال کر اسلام کے دفاع کیلئے یہودیت کیخلاف ایران کا ساتھ دیں، ٹرمپ کا ایران پر حملہ ثالثوں کی حیثیت پر سوالیہ نشان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوگوار ملک پر حملے کر کے دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی امن کے نہیں بلکہ صیہونی اور عالمی سامراجی ایجنڈے کے محافظ ہیں اس جارحیت نے یہودیت اور صیہونیت کا بھیانک چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے اسلام آباد ایم یو معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنا عالمی امن کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ متحدہ علماء محاذ نے تمام مسلم ممالک اور OIC سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کھلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ احتجاجی اجلاس میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جانبدارانہ، متعصبانہ، قابلِ مذمت عمل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں شہیدِ ملتِ اسلامیہ رہبرِ معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر انہیں اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، ان کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، مغفرت، بلندیِ درجات اور کروڑوں سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
‎احتجاجی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں متحدہ علماء محاذ کے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، متحدہ علماء محاذ کے مرکزی نائب صدر علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، نائب صدر علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، محاذ سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، صوبائی چیئرمین پیر طریقت مولانا سید شاہ محمد ارشد حسین ہاشمی کاظمی القادری اویسی اشرفی، پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے صدر علامہ مفتی وجیہہ الدین، اسلامی جمہوری اتحاد تحریک اتحادِ صوبہ ہزارہ سندھ کے صدر، محاذ کراچی کے نائب صدر ممتاز اہلِ حدیث عالمِ دین علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، جامع مسجد و امام بارگاہ تقویٰ گلشن اقبال کے امام و خطیب متحدہ علماء محاذ کے صوبائی رہنما سفیرِ امن و اتحاد خطیبِ اہلِ بیت علامہ محمد عیسیٰ ساجدی، مفسرِ قرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مولانا مفتی اسد الحق چترالی، مولانا مفتی حافظ محمد ابراہیم چترالی، محاذ کے صوبائی رہنما قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر شامل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *