شہیدِ محترمہ فاطمہ جناحؒ – جرات، قربانی اور وطن سے محبت کا دوسرا نام۔ قوم آپ کی احسان مند ہے

*“شہیدِ محترمہ فاطمہ جناحؒ – جرات، قربانی اور وطن سے محبت کا دوسرا نام۔ قوم آپ کی احسان مند ہے۔” ڈاکٹر عبدالرحیم*
*شہیدِ محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی پر نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری کا اظہارِ خیال*

(رپورٹ سٹی ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)

آج ہم “مادرِ ملت” شہید محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جنہوں نے ثابت کیا کہ عورت صرف گھر کی زینت نہیں، بلکہ قوموں کی تقدیر بدلنے کی طاقت بھی رکھتی ہے۔ 
وہ قائدِ اعظمؒ کی بہن، ساتھی اور پاکستان تحریک کی مضبوط آواز تھیں۔ قیامِ پاکستان سے لے کر آخری سانس تک انہوں نے حق، سچ اور جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔
1965 کے صدارتی الیکشن میں انہوں نے آمریت کے خلاف کھڑے ہو کر یہ پیغام دیا کہ قوم غلامی قبول نہیں کرے گی۔ ان کی جرات، سادگی اور اصول پسندی آج بھی ہر پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے عورتوں کو تعلیم، سیاست اور سماجی خدمت میں آگے آنے کی ترغیب دی۔ ان کی زندگی قربانی، خدمت اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔ آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم مادرِ ملت کے افکار کو اپنائیں۔ دیانت، اتحاد اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ یہی ان سے سچی عقیدت ہوگی۔
*“پاکستان کو عظیم بنانے کے لیے ہمیں فاطمہ جناح جیسے حوصلے چاہییں”*

اللہ پاک شہیدِ محترمہ کے درجات بلند فرمائے۔ امین ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *