“گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9” کی ہیڈ مسٹریس حرا رفیق، اساتذہ اور طالبات کو ان کی شاندار کامیابی پر کمشنر آفس مدعو کیا

حیدر آباد ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے عالمی سطح پر “ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز” کے ٹاپ 10 میں شامل ہونے اور گرلز لوئر سیکنڈری سے ہائی اسکول کا درجہ حاصل کرنے والے معروف تعلیمی ادارے “گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9” کی ہیڈ مسٹریس حرا رفیق، اساتذہ اور طالبات کو ان کی شاندار کامیابی پر کمشنر آفس مدعو کیا، ملاقات میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود بلوچ، اے ڈی سی ٹو مہوش برڑو اے سی جنرل صائمہ نور بھی موجود تھی، اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر ان میں سچی لگن اور محنت کا جذبہ موجود ہو تو وہ نجی تعلیمی اداروں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ یہ ادارہ ہمارے ڈویژن کا حصہ ہے تاہم عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد اصل ذمہ داری اس معیار اور تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہے، کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ بچوں کی ایسی کردار سازی کی جائے کہ وہ مستقبل میں انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن یہ ادارہ یونیورسٹی کی شکل اختیار کرے، اساتذہ نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کو اسکول کی ترقی کے سفر، درپیش مشکلات اور چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل محنت اور معیاری تعلیم کی بدولت علاقے کے دو نجی اسکول بند ہو گئے، اس دوران کم عمری کی شادیوں کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی، جس پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اس قبیح رسم کی روک تھام انتہائی ضروری ہے تاکہ بچیوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی جانب سے اسکول کو ہائی اسکول کا درجہ دیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ اپنی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ علاقے کی زیادہ سے زیادہ بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں، ملاقات کے اختتام پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے اسکول کی نمایاں کامیابی پر ہیڈ مسٹریس، اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور دیگر تحائف پیش کیے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *