ایثار ویلفیئر سوسائٹی گورالی کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد اوورسیز پاکستانیوں اور اہلیان گورالی نے بھر پور شرکت کی اور فنڈز کا اعلان کیا

گجرات (شاہد بیگ سے) ایثار ویلفیئر سوسائٹی گورالی کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد اوورسیز پاکستانیوں اور اہلیان گورالی نے بھر پور شرکت کی اور فنڈز کا اعلان کیا ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت احسن شہزاد نے حاصل کی نظامت کے فرائض جہانگیر احمد ایڈوکیٹ نے ادا کیئے جبکہ خطبہ استقبالیہ ایثار ویلفئیر سوسائٹی گورالی کے فنانس سیکرٹری شعیب رفیق نے دیا ۔
ایثار ویلفیئر سوسائٹی گورالی کے ویژن “گورالی بنے گا ماڈرن ویلج “کے تحت جنازہ گاہ گورالی کی از سر نو جدید طرز پر تعمیر اور قبرستان کی بحالی کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جو بہت جلد گورالی جنازہ گاہ کا کام شروع کروائے گی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جنازہ گاہ کی تعمیر اور قبرستان کی ڈویلپمنٹ پر زور دیا اور اپنی تجاویز پیش کی ۔اس موقع پر فنڈز کا اعلان کیا گیا ۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے
ممتاز اوور سیز بزنس مین چوہدری ظہیر الدین بابر بیس لاکھ روپے چوہدری ناصر چنگا(اسپین )ایک لاکھ روپے سابق جنرل کونسلر مرزا وحید بیگ ایک لاکھ روپے ،چوہدری مدثر نذیر ایک لاکھ روپے ، مرزا شمیم بیگ (کینیڈا) پچاس ہزار روپے ،مہر اصغر گورالی پچاس ہزار روپے ،ٹھیکیدار چوہدری ظفر پچاس ہزار روپے،مرزا فرید بیگ پچاس ہزار روپے ، جہانگیر ایڈوکیٹ دس ہزار روپے اور راقم شاہد بیگ پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا ۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔فنڈز کے لیئے ڈاکٹر خالد مسعود اور مرزا فرید بیگ سے رابطہ کریں اور اپنی رسید حاصل کریں ۔
جزاک اللہ برائے رابطہ:
+92 306 8725549 Dr khalid Masood
+92 309 2702660 Mirza Fareed Baig

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *