حیدراباد۔. بزم مصطفے کے تحت جامع مسجد درگاہ معصوم شاہ بخاری سرفراز کالونی پر جشن عید میلاد النبی کی منعقدہ محفل ذکر و نعت سے علامہ مولانا غلام فرید اختر القادری خطاب جبکہ منظور حسین کھوکھر حافظ فہیم قادری نعت کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اس موقع پر نگران عبدالمنان عظیم بلوچ مصری خان اور محمد سلیم بھی موجہد ہیں

حیدراباد ( ) بزم مصطفے صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان محفل ذکر و نعت کا جامع مسجد درگاہ معصوم شاہ بخاری سرفراز کالونی پر انعقاد کیا گیا عبدالمنان کے زیر نگرانی منعقدہ محفل کی صدارت محمد عظیم بلوچ مصری خان اور محمد سلیم نے کی جبکہ محفل نعت میں حیدراباد کے معروف ثناء خواں منظور حسین کھوکھر حافظ محمد فہیم قادری اور دیگر نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر مسجد کی فضائیں درود و سلام اور سرکار کی أمد مرحباء یا مصطفے کی صداؤں سے گونج اٹھیں محفل ذکر مصطفے سے حضرت علامہ مولانا غلام مصطفے فرید اختر القادری نے خاتم الانبیاء حضور پر نور کی أمد سیرت اور کمالات اور أپ صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کے معجزات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہاکہ عشق اور محبت رسول مومن مسلمان کا قیمتی اثاثہ ہے اس کے بغیر ہمارا کامل ایمان ہو نہیں سکتا انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ ہمیں حضور پر نور کی سیرت کا مطالعہ کرنا چائیے عید میلاد النبی کے صدقے میں ہمیں دیگر عیدیں نصیب ہوئ ہیں جو ہمارے لییے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اور نعمت ملنے پر خوشیاں منانا اہل ایمان کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے محفل ذکر و نعت کا اختتام صلواۀ و سلام پر ہوا اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں أخر میں شرکاء کے لئیے لنگر کا اہتمام کیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *