
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) خفیہ اطلاع پر باغ جناح، تھانہ بریگیڈ کی حدود میں کارروائی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سہیل عرف بھوکا ولد محمد سلیمان اور شیخ محمد معیز ولد شیخ محمد امین کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان صمد کاٹھیاواڑی اور اویس ڈاڈا گینگ کے کارندے ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان اویس ڈاڈا کی ہدایت پر مختلف افراد سے بھتہ وصول کرکے رقم اس کے بتائے گئے افراد اور اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے، جبکہ اس کے بھیجے گئے افراد کو اسلحہ بھی فراہم کرتے تھے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں 3 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔