
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ساحل پولیس کا خیابانِ غالب میں گاڑی سوار ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم ریاض ولد محمد بخش کے قبضے سے سفید آلٹو، 30 بور پستول اور راؤنڈز برآمد۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے۔