
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پولیس نے دورانِ گشت ہسپتال چورنگی، لانڈھی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر ولد غلام قادر کو گرفتار کرلیا۔
تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف قبل ازیں تھانہ سکھن، بن قاسم اور قائدآباد میں اسلحہ و دیگر جرائم کے 4 مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔