رپورٹ محمد حسین پرمارسندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور Empower Sports Academy کے درمیان MOU پر دستخط اور گرلز والی بال ٹیموں کی افتتاحی تقریب

رپورٹ محمد حسین پرمار
سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور Empower Sports Academy کے درمیان MOU پر دستخط اور گرلز والی بال ٹیموں کی افتتاحی تقریب

کراچی، 27 اگست 2026ء: آج بروز جمعرات 27-08-2026ء بوقت 1600 بجے سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور Empower Sports Academy کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور بچیوں کو کھیلوں کی تربیت اور مختلف مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

MOU پر چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ/ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی جناب سید پیر محمد شاہ اور Empower Sports Academy کے بورڈ ممبر جناب جنید قریشی نے دستخط کیے۔

اس موقع پر انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 گرلز والی بال ٹیموں کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جن میں متعلقہ عمر کی تمام دلچسپی رکھنے والی اور اہل بچیاں مقررہ انتخابی معیار کے مطابق حصہ لے سکیں گی۔

والی بال ٹیموں کا افتتاح محترمہ خوش بخت شجاعت نے ربن کاٹ کر کیا۔ تقریب میں معروف کاروباری شخصیات جناب تیمور صدیقی (Taimour Siddique)،جناب عرفان ابوبکر ،محترمہ خوش بخت شجاعت اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور Empower Sports Academy کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور بچیوں کے لیے مزید تربیتی اور کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان
سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *