
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار۔
گلستانِ جوہر بلاک 16 میں شہری سے واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم محسن ولد ذوالفقار گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، 2 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔