تھانہ قائد آباد پولیس کی دو کارروائیاں، گٹکا فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ قائد آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مسلم آباد کالونی، لانڈھی میں کارروائی کے دوران محمد امان ولد محمد پرویز گرفتار ہوا۔ ملزم کے قبضے سے 03 کلو 32 گرام گٹکا، کانٹا، چونے کی بالٹی اور پیکنگ کا سامان برآمد ہوا۔
دوسری کارروائی میں ہسپتال چورنگی، لانڈھی سے اسٹریٹ کرمنل شیرا حسین ولد شاہین حسین گرفتار ہوا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور 02 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *