
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کے احکامات پر ایس ڈی پی او جمشید ڈویژن، اے ایس پی محمد عاشر کی زیرِ نگرانی ضلع ملیر کی حدود میں متعلقہ پولیس کی کارروائیاں۔
کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کیے گئے، مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
تھانہ ابراہیم حیدری:
5 ملزمان شہزاد، سمیر، محمد حسین، عزیز اور محمد بلال گرفتار۔ 22.5 کلو گٹکا/ماوا، 2 موبائل فونز اور 2,550 روپے برآمد۔ مقدمہ الزام نمبر 630/2026، دفعہ 8(i)(A) گٹکا/ماوا ایکٹ درج۔
تھانہ شاہ لطیف:
3 ملزمان محمد ادریس، سبحان اور عتیق گرفتار۔ 330 پڑیاں گٹکا/ماوا، ایک موبائل فون اور 850 روپے برآمد۔ مقدمہ الزام نمبر 1640/2026، دفعہ 8(i)(A) گٹکا/ماوا ایکٹ درج۔
مضرِ صحت گٹکا/ماوا اور منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون