
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی سربراہی میں مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران اقدامِ قتل، بچوں کے ساتھ بدفعلی اور مالیاتی مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
1۔ تھانہ زمان ٹاؤن: اقدامِ قتل کے مقدمہ نمبر 994/26، بجرم دفعہ 324 میں ملوث ملزم مظہر علی ولد غلام حیدر گرفتار۔
2۔ تھانہ کھوکھراپار: بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ نمبر 187/26، بجرم دفعہ 377 میں ملوث ملزم کامران ولد زبیر علی گرفتار۔
3۔ تھانہ لانڈھی: مالیاتی مقدمہ نمبر 473/26، بجرم دفعہ 489-F میں ملوث ملزم محمد انس ولد نعیم احمد گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔