ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی سائلین سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری
شہریوں کے مسائل اور شکایات کے بروقت ازالے کے سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں مختلف سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔
سائلین نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی حیدرآباد کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو شکایات کا قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر فوری ازالہ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے جائز مسائل کو ان کی نگرانی میں فوری حل کیا جائے اور متعلقہ افسران سے کارروائی و پیش رفت کی رپورٹ بھی حاصل کی جائے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ شہریوں کے جائز مسائل کا بروقت اور قانون کے مطابق حل حیدرآباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں۔