حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

*حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد*

حیدرآباد پولیس نے منشیات سپلائرز و ڈیلرز کے خلاف دو گھنٹے کے دوران متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں۔

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات کے سپلائرز اور ڈیلرز کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد پولیس نے تھانہ ٹنڈو جام، مارکیٹ، پنیاری، پبن، پھلیلی اور حسین آباد کی حدود میں منشیات کے سپلائرز و ڈیلرز سمیت مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی منشیات کو تحویل میں لے کر ضبطی کی قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات کے سپلائرز اور ڈیلرز سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *