
تھانہ پریڈی پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹر اور چور گرفتار
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ پریڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وحید ولد محب اللہ اور میر عالم ولد نانگیالے کے ناموں سے ہوئی
ملزم وحید ولد محب اللہ کے قبضے سے تھانہ بریگیڈ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KFT-9540 برآمد کی گئی
برآمد موٹر سائیکل کا مقدمہ FIR نمبر 39/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ بریگیڈ میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے
ملزمان کے خلاف تھانہ پریڈی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
