
قائدآباد پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اسیٹ زون پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کے خلاف کریک ڈاؤن
ملیر، 50 بیڈ ہسپتال کے قریب قائدآباد پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 ملزمان بلا ضرب گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ابراہیم ولد محمد سلطان اور زین ولد محمد موسٰی کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کا نام انتہائی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔
ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور کیش رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان سونے کے تاجر کو لوٹنے کی غرض سے علاقہ میں موجود تھے۔
گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جارہا ہے۔
قائدآباد پولیس کی جانب سے ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ فرار ملزم کے گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
