موٹر سائیکل لفٹر ملزم گرفتار، 5 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

موٹر سائیکل لفٹر ملزم گرفتار، 5 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی 🙁 رپورٹ:محمد حسین سومرو) تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر 31-B، کے ڈی ایم ایمپلائز سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر محمد عیسیٰ ولد محمد نواز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جن میں تھانہ کے آئی اے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل KPQ-9982 شامل ہے۔
اس کے علاوہ ایک سپر اسٹار CC 70 ماڈل 2024 (مقدمہ نمبر 87/2026، دفعہ 381-A، تھانہ سہراب گوٹھ) اور دیگر موٹر سائیکلیں KEA-7113 (یونیک)، KMV-0956 (سپر اسٹار) اور 3429 (سپر اسٹار) برآمد کی گئیں۔
ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *