
سرگودھا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سرگودھا میں تقریباً چار دہائیوں سے سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے، رواں سال بھی یہ کانفرنس یکم اکتوبر 2026ءبروز جمعرات، بعد نماز مغرب منعقد ہوگی، جس میں علماءکرام، دینی و مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔پریس کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر مولانا قاضی احسان احمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے ارکان، سرپرست اعلیٰ مفتی شاہد مسعود، امیر حضرت مولانا نور محمد ہزاروی، نائب امیر قاری عبد الوحید، مبلغ حضرت مولانا خالد عابد، مولانا قاری عبدالرشید، مولانا ثناءاللہ ایوبی، مولانا حیدر علی حیدر، مفتی محمد جہانگیر حیدر، مفتی محمد عفان، پروفیسر عاصم اشتیاق، علی حسن قریشی سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے بنیادی اور متفقہ عقائد میں شامل ہے اور ماہ ستمبر و اکتوبر میں ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسز، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مقررین نے کہا کہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کرنا اور عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے،1949 میں قادیانیت کی بیخ کنی کے لئے قائم ہونیوالی عالمی مجلس ختم نبوت نے اندرون اور بیرون ملک فتنہ قادیانیت کو ہر جگہ محاسبہ کرکے سادہ لوح عوام کے ایمان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے عوام اور صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔پریس کانفرنس کے اختتام پر سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد، ملکی سلامتی،استحکام،امت مسلمہ کے اتحاد اور صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری سمیت دیگر صحافیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔