
آج پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں شہر کے تمام شادی ہال مالکان کے ساتھ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں متعلقہ ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس کے انچارجز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شادی ہالوں کے باہر بے ہنگم پارکنگ،اتش بازی وفائرنگ،اوقات کار کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال مالکان اپنے ہال میں آنے والے مہمانوں کی پارکنگ کے لیے مناسب تعداد میں باوردی اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کریں گے۔ سڑک کے کنارے ڈبل پارکنگ کسی صورت میں اجازت نہیں ہوگی۔
ویلا پارکنگ (VALET PARKING ) کو نافذ کریں تاکہ پارکنگ کا عمل بنا کسی تکلیف ورکاوٹ خوش اسلوبی سے حل ہو جس سے عوام الناس کو تکلیف وپرشانی نہ ہو۔
مزید ہدایات میں کہا گیا کہ شادی ہال مالکان تقاریب کی بکنگ کے وقت متعلقہ پارٹی سے تحریری حلف نامہ (Affidavit) حاصل کریں گے، جس میں پروگرام مقررہ وقت پر ختم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی آتش بازی، فائرنگ اور غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام شادی ہال رات 12بجے تک ہر صورت بند کیے جائیں دوسری صورت میں شادی ہال مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی
کسی بھی غیر قانونی عمل کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ شہریوں کی آسانی اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے ہال مالکان بھی اپنی ذمیدار یاں پوری کریں۔
ضلعی اور ٹریفک پولیس اس سلسلے میں آپ کے ساتھ مکمل تعاون میں شریک ہوگی
