
پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس (UNGA 81) کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات اور کاروباری سطح پر روابط کے شعبوں میں۔
دونوں ممالک نے دفاع، تعلیم، ہنرمند افرادی قوت اور عوامی سطح پر روابط میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔