

بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی 2800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کراچی پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس حنین (PNS HUNAIN) اور پی این ایس یرموک (PNS YARMOOK) نے بحیرۂ عرب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ کشتی سے 2800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی پاک بحریہ کے مطابق معمول کی گشت کے دوران مشتبہ کشتی کو روک کر تلاشی لی گئی جہاں کشتی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جن کی مالیت تقریبا 75 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کارروائی سمندری نگرانی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عزم اور خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے