انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں، 4 مقدمات میں 4 ملزمان گرفتار، 8 سالہ مغویہ بحفاظت بازیاب

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون،ایس ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کی سربراہی میں تفتیشی ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار جبکہ تھانہ شرافی گوٹھ کے مقدمہ نمبر 497/26 بجرم دفعہ 364-A ت پ میں 8 سالہ خانزادی دختر لشکرو کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔
تھانہ قائد آباد کے مقدمہ نمبر 856/26 میں عرفان ولد حضرت اسحاق، تھانہ گڈاپ سٹی کے مقدمہ نمبر 417/26 میں سجاد عرف آصف ولد ذوالفقار جبکہ مقدمہ نمبر 700/26 میں نظر محمد ولد محمد حسن اور نوید علی ولد منظور علی کو گرفتار کیا گیا۔
بازیاب بچی کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *