
کراچی:(! رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ گلشن معمار کی حدود تیسر ٹاؤن سیکٹر 85 میں علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا موٹر سائیکل سوار ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سنگل ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چلیدہ خول برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔