*حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں معروف روحانی شخصیت حضرت حق بابا صوفی محمد رمضان چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 13 واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے جاری ہے*
عرس کی تقریبات کا آغاز تلاوتِ کلام پاک نعت خوانی اور ذکرِ الٰہی سے ہوا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقع پر زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا صوفی عمر دراز پاکستانی چشتی قادری کے مطابق عرس کے دوسرے روز افواجِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی اور پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں
Posted inکراچی