
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر تھانہ منگھوپیر کی حدود میر محمد گوٹھ اور گردونواح میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے ٹارگٹ مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائسز سے تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز منگھوپیر، پولیس اہلکاروں، لیڈیز سٹاف اور انٹیلی جنس سٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری، امن و امان قائم کرنا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔