تھانہ گلبہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبہار پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دوران 2 مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم اسٹیفن مسیح ولد شریف زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ اس کے ساتھی بشلان سردار عرف سنیل ولد بنجمن سردار کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کے قبضے سے پستول، 4 زندہ راؤنڈ اور کی پیڈ موبائل فون برآمد ہوا، جبکہ دوسرے ملزم سے پرس، اے ٹی ایم کارڈ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، کووڈ کارڈ، موٹرسائیکل اور 2 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *