
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) گِزری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم مہتاب حسین ولد منظور خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے تھانہ گِزری کی حدود سے چوری شدہ سپر اسٹار 70 موٹر سائیکل، رجسٹریشن نمبر KMB-7173، برآمد کر لی گئی۔
برآمد شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ نمبر 377/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان تھانہ گِزری میں درج ہے۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔