
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود غوثیہ بلوچ کالونی، سیکٹر 11½ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے انجام دیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔