
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون،
تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے نجی کالج کے قریب ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار، جبکہ ان کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت منظور ولد اللہ بخش (زخمی) اور سمیر ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 9 ایم ایم پستول، ایمونیشن اور چلیدہ خول برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ضابطے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔