حیدرآباد پولیس کی متحرک کارروائی، تھانہ کینٹ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی گئی

حیدرآباد پولیس کی متحرک کارروائی، تھانہ کینٹ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی گئی*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکرانی کی سربراہی میں انچارج آر آر ایف کینٹ اے ایس آئی عرفان علی بوزدار نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔تھانہ کینٹ کی حدود موبائل مارکیٹ کی پارکنگ سے شہری کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقامات پر تلاش اور چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔پولیس کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، جسے ضروری قانونی کارروائی اور تصدیق کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔موٹر سائیکل کی بروقت برآمدگی اور واپسی پر شہری نے حیدرآباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکرانی، انچارج آر آر ایف کینٹ عرفان علی بوزدار اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *