حیدراباد۔ أرائیں یوتھ کنونشن کے میزبان یوسی چئیرمینز چوہدری شانی أرائیں۔ خالد حسین أرائیں عرفان أرائیں کا گروپ فوٹو دوسری جانب شانی أرائیں کا دستار بندی کے بعد نوجوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو

حیدراباد ( ) ارائیں یوتھ کنونشن حیدراباد کا شاندار انعقاد ۔ چوہدری نظام ارائیں نے صدارت کی۔ برادری کے نوجوان رہنما چوہدری محمد شانی أرائیں۔ کی دستار بندی کی گئی یونین کونسل 8 کے چیئرمین چوہدری شانی ارائیں۔ یونین کونسل 37 کے چیئرمین خالد حسین ارائیں اور یونین کونسل 41 کے چیئرمین محمد عرفان ارائیں کی میزبانی میں منعقدہ کنونشن میں ارائیں برادری سے تعلق رکھنے والے معززین بزرگوں اور نوجوانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن میں أنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک اندز میں استقبال کیاگیا اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں۔ کنونشن کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا قومی ترانہ کے احترام میں کنونشن کے تمام شرکاء احترام میں کھڑے ہو گئے کنونشن سے چویدری نظام ارائین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کنونشن کا بنیادی مقصد برادری کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے چوہدری نظام أرائیں نے کہا کہ تمام برادریوں کا دل سے احترام ہے ارائیں یوتھ کے سرپرست اعلی چوہدری شانی ارائیں نے کہا کہ أرائیں یوتھ کے قیام کا مقصد معاشرے میں بھائی چارگی کو فروغ دینا لوگوں کی بے لوث فلاحی خدمت کو شعار بنایا جائے گا نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا برادری کے لیے خوش أئند ہے انہوں نے کہا کہ یہ ارائیں یوتھ کے دروازے نہ صرف برادری بلکہ معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کے لیے کھلے ہوئے ہیں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے باعزت مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی جائے گی کنونشن میں صدر محمد اعظم ارائیں۔سینئر محمد شفیق أرائیں نائب صدر اول محمد عرفان ارائیں نائب صدر دوئم محمد علی جنرل سیکریٹری محمد عادل ارائیں ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول صفدر سعید أرائیں۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری دوئم محمد رئیس أرائیں اطلاعات سیکریٹری نوید اقبال ار ائیں فائنانس سیکریٹری عامر محمد حسین ارائیں۔ رابطہ سیکریٹری محمد یونس ار ائیں أفس سیکریٹری صابر محمود اور اویس قادری کے علاوہ دیگر عہدے داران و ذمہ داران کے نام شامل ہیں کنونشن میں نظامت کے فرائض معروف کمپیئر محمد علی قادری نے انجام دیے کنونشن میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی اختتام پر شرکا کے لئیے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *