ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے پولیو مہم کے آغاز پر سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پولیو مہم کے دوران 1,300 سے زائد پولیس افسران و جوان، لیڈی پولیس اور سادہ لباس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *