تھانہ پاکستان بازار پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر 16 میں علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نہال احمد ولد شاہد احمد (زخمی) اور وہاب ولد آفتاب احمد (بلا ضرب) کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول، نقدی اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *