ڈاکٹر کاشف کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی گلشن معمار کے اسپتال پہنچ گئے

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ نے ایس ایچ او گلشن معمار سے واقعہ کی تفصیلی معلومات حاصل کی اور پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
گلشن معمار تھانے کی حدود سیکٹر ایکس ٹو میں آغا میڈیکل سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر کاشف جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح ملزم میڈیکل سنٹر میں داخل ہوا اور ڈاکٹر کے کمرے میں فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔
ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی عناد کا لگتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *