
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز، مفرور ملزمان، گٹکا ماوا فروخت کرنے والے اور موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر آئس، غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون، گٹکا ماوا اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
مقابلے کے دوران جوہرآباد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ چوری شدہ موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کی بھی تصدیق کر دی گئی۔
لیاقت آباد پولیس نے اے پلس کیٹیگری میں شامل منشیات فروش کو 125 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا، اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔