
سرگودھا سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یومِ اقبال کی تقریب، مفکر پاکستان کی فکر و فلسفے کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا سرگودھا میں سینئر سٹیزن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یومِ اقبال کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی، افکار، فلسفے اور قومی خدمات پر روشنی ڈالی۔تقریب میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبد القدیر خان، وائس چیئرمین کوثر بھٹی سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ حالات میں مخلص اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے، عوام کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی ترقی و استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کی جانب سے دراندازی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں۔ مقررین نے فلسفہ اقبال کو اپنانے اور نوجوان نسل میں خودی، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔