وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر محمد نواز وڑائچ ایسوسی ایٹ ایڈوئزر دفتر وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا او سی آر پروگرام

وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر محمد نواز وڑائچ ایسوسی ایٹ ایڈوئزر دفتر وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا او سی آر پروگرام کے تحت مورخہ 13.11.2026 بروز جمعہ 09:00 بجے صبح، صوبائی محتسب دفتر خوشاب میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سُنیں گے ۔ بیشتر شکایات واپڈا، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا ،EOBI، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال ، پوسٹل لائف انشورنس ، ڈاک خانہ جات اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارےمیں ہیں –سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *