ابراہیم حیدری پولیس کا فیکٹری ایریا میں مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود فیکٹری ایریا میں 14 نومبر 2026 کو رات 3:20 بجے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے ایک ملزم یاسین عرف سہیل ولد نور افضل عرف نبی بخش (عمر تقریباً 19 سے 20 سال) کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور 3 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *