نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر 5-G میں عباسی گراؤنڈ کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ساجد ولد عاشق علی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنے اور مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *