اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود لنڈنے گنجو ٹکر حیدرآباد میں زیرِ تعمیر آٹزم سینٹر کا مشترکہ دورہ کیا ، جس کا مقصد تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور منصوبے کی تکمیل میں درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا

حیدرآباد ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبد الستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود لنڈنے گنجو ٹکر حیدرآباد میں زیرِ تعمیر آٹزم سینٹر کا مشترکہ دورہ کیا ، جس کا مقصد تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور منصوبے کی تکمیل میں درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔اس موقع پر محکمہ بااختیار افراد باہم معذوری (DEPD) حکومت سندھ حیدرآباد کے ریجنل ڈائریکٹر امتیاز احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم انصار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم سومرو کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن ورکس کے انجینئرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران آٹزم سینٹر کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں اور تکنیکی مسائل پر محکمہ ایجوکیشن ورکس کے انجینئرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ زیرِ التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرکے تعمیراتی کام کی رفتار کو مزید تیزکیا جائے تاکہ آٹزم سینٹر کو جلد از جلد مکمل کرکے فعال بنایا جاسکے۔آٹزم سینٹر کی تکمیل سے آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر سے متاثرہ بچوں کو خصوصی تعلیم، بحالی، تربیت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنانے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *