
*جاپانی وفد کا ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا دورہ، ایس پی ہیڈکوارٹر زین رضا بلوچ سے ملاقات، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال*
جاپانی وفد نے ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں وفد کے اراکین کوبایاشی ریکاکو (Kobayashi Rikako)، شیگیٹو اُتسومی (Shigeto Utsumi)، ایگامی ماساہیکو (Egami Masahiko) اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) منیر احمد خان نے ایس پی ہیڈکوارٹر حیدرآباد زین رضا بلوچ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حیدرآباد میں سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر زین رضا بلوچ نے وفد کو حیدرآباد پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور غیر ملکی وفود کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے اختتام پر جاپانی وفد کو دوستی، باہمی احترام اور سندھ کے ثقافتی ورثے کی علامت کے طور پر روایتی سندھی اجرک پیش کی گئی۔
*