
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) کلفٹن پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریحان گل ولد زرین گل کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور تھانہ درخشاں کے مقدمہ نمبر 782/2026 بجرم دفعہ 381-A میں چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ کلفٹن میں مقدمہ نمبر 478/2026 بجرم دفعہ 23-1-A درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔