بیورو رپورٹ
پشاور میں پچھلے 10 12 سال سے خانہ کاشت میں انتقالات پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو انتقالات، زمین کی خرید و فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ پشاور کے باسیوں کا یہ مطالبہ تھا کہ اس پر پابندی ختم کرکے کھول دی جائیں تاکہ انتقالات کئے جاسکیں۔
اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ثانیہ صافی کی کوششوں سے عرصہ دراز سے بند خانہ کاشت کے انتقالات کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور بورڈ اف ریونیو نے باقاعدہ اجازت دیدی ہے۔
پشاور کے عوام میڈم ثانیہ صافی کا تھہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے یہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ہوئے اس پر پابندی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔